مسجد اقصی سے اسرائیلی فورس کا انخلا،تمام دروازے کھول دئیے گئے
مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج مسجد اقصی کے صحنوں سے نکل گئی ہے اور اس نے مسجد کے تمام دروازوں کو کھول دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی ہلال احمر کی ہنگامی خدمت نے بتایا کہ اسرائیلی جھڑپوں میں 40 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں 22 کو مقامی ہسپتالوں میں علاج کی ضرورت ہے۔ہلال احمر کے مطابق جھڑپوں کے دوران میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے طبی کارکنان کو کمپانڈ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ اسی اثنا ایک طبی اہل کار کو پولیس کے ہاتھوں زدوکوب کا نشانہ بننا پڑا۔
Load/Hide Comments


