تمام حکومتیں آزادی صحافت کو یقینی بنائیں، اقوام متحدہ


نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ تمام حکومتیں امن و انصاف اور انسانی حقوق کے لیے آزادی صحافت کو یقینی بنائیں۔ کورونا وائرس کی وباء کے دوران اور اس کے بعد بھی صحافتی ذمے داریاں پوری کرنے میں صحافیوں کی مدد کی جائے۔ حقائق، درست معلومات اور سچائی کا پرچار کرنے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔ صحافی اور میڈیا ورکرز لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچانے میں اہم مددگار ہیں، میڈیا ہی سے غلط معلومات کی روک تھام، اس کے سدباب اور مستند اطلاعات کی ترسیل ممکن ہوتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان کے ذریعے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنا پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ صحافی اور میڈیا ورکرز لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچانے میں اہم مددگار ہیں، میڈیا ہی سے غلط معلومات کی روک تھام، اس کے سدباب اور مستند اطلاعات کی ترسیل ممکن ہوتی ہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران اور اس کے بعد بھی صحافتی ذمے داریاں پوری کرنے میں صحافیوں کی مدد کی جائے۔انتونیو گوتریس کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقائق، درست معلومات اور سچائی کا پرچار کرنے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔