نئے قوانین متعارف،جرمنی میں گرجا گھر کھولنے کی جازت مل گئی

برلن:جرمنی میں گرجا گھروں کو عبادت گزاروں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے اہم قوانین بنائے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کے ساتھ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مذہبی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت قوانین متعارف کروادیئے۔گرجا گھروں میں لوگوں کی تعداد کو محدود رکھا جائے گا اور لوگوں کو کم از کم 6 فٹ دور رہنا ہوگا۔ عقیدت مندانہ گانے گانا منع ہوگا اور کمیونیئن کے وقت پادری کا ماسک پہننا ضروری ہوگا۔ملک میں یہودی اور مسلمان مذہبی رہنما بھی اپنی اپنی عبادت گاہوں کے لیے صفائی کے خصوصی قانون بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ مارچ میں ابتدائی طور پر مذہبی رہنماؤں نے حکومت کے لاک ڈان کی حمایت کی تھی تاہم بعد میں انھوں نے یہ سوال اٹھانا شروع کر دیا کہ اگر دکانیں کھل سکتی ہیں تو عبادت گاہی کیوں نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں