پاکستان کے دورہ روس پر کچھ طاقتیں خوش نہیں تھیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی دفاعی تجزیہ نگارکے ویڈیو بیان سے واضح ہے کہ مداخلت ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت ہوئی ہے اور ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ عید کے بعد عوامی رابطہ کا شیڈول آچکا ہے، عمران خان کئی صوبوں اور علاقوں میں جائینگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے دورہ روس پر کچھ طاقتیں خوش نہیں تھیں، کچھ طاقتیں نہیں چاہتی تھیں کہ پاکستان روس کا دورہ کرے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ روس پریوکرین کی صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، دورہ روس پہلے سے طے شدہ تھا اور مقصد تھا کچھ فائدہ حاصل کرنا۔روس سے پاکستان تیل اور گندم کم قیمت پر خریدنے والا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین سے ہمارے تعلقات اچھے تھے، روس یوکرین تنازع پر پاکستان نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں