تھائی لینڈمیں ریسٹورانٹ کھل گئے،گاہکوں کے درمیان پلاسٹک دیوارلازمی قرار

بنکاک:تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ساتھ متعدد کارروباروں بشمول مارکیٹوں، حجام کی دکانوں، اور کچھ کھیلوں کے مقامات کو کھولے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریسٹورانٹوں میں سماجی دوری کے سخت قوانین لاگو کیے گئے ہیں اور گاہکوں کے درمیان میں پلاسٹک کی دیوار ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ شراب کی خرید و فروخت پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے تاہم شہری شراب نوشی صرف اپنے گھروں میں کر سکتے ہیں۔ ان نئے اقدامات کی کامیابی کا جائمہ دو ہفتوں میں لیا جائے گا۔اس کے علاوہ کوئی بھی تھائی شہری اگر بیرونِ ملک سے وطن لوٹتے ہیں تو انھیں حکومت کے تعین کردہ قرنطینہ مراکز جن میں ہوٹل بھی شامل ہیں، میں 14 روز گزارنے پڑتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں