بلوچستان میں کورونا سے ہونے والی پچاس اموات کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کو دو سال بیت گئے،سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے 378 اموات ہوئیں لیکن کورونا سے ہونے والی پچاس اموات کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے،محکمہ صحت کے مطابق یہ اموات ابھی تک مشتبہ ہیں محکمہ صحت بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر کورونا کے 35486 مثبت کیسز سامنے آئے جن میں سے 35108مریض صحت یاب ہوئے،،جبکہ کورونا میں مبتلا 378مریض انتقال کرگئے محکمہ صحت کے مطابق دو سال کے دوران ہونے والی 50اموات ابتک مشتبہ ہیں جن کی کورونا سے انتقال کر جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے بلوچستان میں کورونا سے 35سے 44سال کی عمر کے سب سے زیادہ 10654افراد متاثر ہوئے،،کورونا سے پندرہ سے 34سال کے9802افراد متاثر ہوئے،45سے 49سال کے 5594افراد جبکہ ایک سال سے چودہ سال کے 4780 بچے بھی کورونا کا شکار ہوئے،، بلوچستان میں کورونا سے حیران کن طور پر ساٹھ سال سے زائد عمر صرف 3385افراد متاثر ہوئے ہیں،،، بلوچستان میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔


