پنجاب حکومت کارکن کے ناحق قتل کا نوٹس لے، حافظ سعد رضوی
لاہور (انتخاب نیوز) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے منکروں کو لگام دی جائے۔ گزشتہ رات شیخو پورہ میں ہونے والے واقعے پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے انتہائی اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیخو پورہ واقعہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کارکن کے ناحق قتل کے واقعے کا نوٹس لے، ختم نبوت کے منکروں کو لگام دی جائے، ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے اس نعرے سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ہٹا نہیں سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ زین شہید کے قاتلوں کو فل الفور گرفتار کیا جائے، لواحقین کو انصاف دلوانا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
Load/Hide Comments


