جس کو اندر بھیجنا ہے بھیج دیں،ہم لوگ ڈرنے والے نہیں ہیں، عمران اسماعیل

کراچی ، سابق گورنر عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یہ پالش لیکر گھوم رہے ہیں،جہاں بوٹ ملے پالش شروع کردیتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف ایک جماعت کا نام نہیں،اب یہ ایک قوم بن چکی ہے،عمران خان نے اب کال پورے پاکستان کو دی ہے،ہم ایک پرامن جماعت ہیں،رانا ثناءاللہ زیادہ اچھل کود نہ کریںجس کو اندر بھیجنا ہے بھیج دیں، ہم لوگ ڈرنے والے نہیں ہیں، امر بالمعروف کا نعرہ ہم نہیں چھوڑ سکتے، بلاول امریکہ کے وزیر خارجہ کی کال پر اچھل رہے ہیں، اقتدار میں آناان کا مقصد تھا، ہمارے اتحادی بھی بہت بڑی سازش کا حصہ بنے، پاکستان کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہوئی،اب یہ اس پر کمیٹی بنانے جارہے ہیں،ان کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، آج ایک شخص عمران خان کو برابھلا کہہ رہا تھاوہ اپنا سیاسی قد دیکھیںان پر منشیات فروشی کے الزام لگے ہوئے ہیں، حقیقی آزادی مارچ میں امر بالمعروف کا فیصلہ ہوجائے گا، موجودہ حکومت صرف دو ووٹوں پر کھڑی ہے، پاکستان کے اصل وارث اب عوام ہے، ہمارے مارچ میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو ان سے نمٹیں گےیہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا ، ہم پورا پروگرام مرتب کرچکے ہیںمیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کہتا ہوں آپ ریاست کے ملازم بنیں، پولیس کسی ذاتی شخصیات کی غلام نہ بنے، لاقانونیت کو ہوا دینے اور دوستیاں نبھانے والوں کی لسٹیں تیار ہورہی ہیں، ہم نے اپنے اقتدار میں ذاتی انتقامی کارروائی نہیں کی، ایک نانی جو فیک وڈیوز کی تیاری میں مصروف ہے، انتظار کس چیز کا ہے جو وڈیوز ہیں سامنے لائیں، ان کے ہتھکنڈے ہمیشہ کے لیے غلط ثابت ہونگے، انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے ہر چیز ڈبل ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف واویلا مچانے والے اب خاموش ہیں، میڈیا بھی دیانتداری سے رپورٹنگ کرے، الیکشن کمیشن کی دیانتداری بھی عوام نے دیکھ لی، ہمیں فی الحال الیکشن کمیشن سے جانبداری کی بو آرہی ہے، مسجد نبوی ﷺکا واقعہ افسوسناک ہے، اس میں پی ٹی آئی ملوث نہیں ہے، قوم جانتی ہے انہوں نے کس طرح عمران خان کی حکومت پر شب خون مارا، شکور شاد الگ نہیں ہوئے کل ان سے دوستوں کی بات ہوئی ہے، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے عمران خان سے ملائیں، انہوں نے کہا میں بتاؤں گا کہ زرداری نے کتنا ملک کو لوٹا ہے،میں نے اس کی ملاقات عمران خان سے کروائی، عمران خان کو انہوں نے ذاتی کہانیوں سے لیکر زرداری کے خلاف داستانیں کھولی، بشیر میمن صاحب بتائیں کل جھوٹ تھا یا آج۔پریس کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان، آفتاب صدیقی، سیف الرحمان محسود، جمال صدیقی، علی عزیز جی جی، شہزاد قریشی، علی جونیجو، عدنان اسماعیل، گوہر خٹک بھی موجودتھے۔