توشہ خان نے غریب کو مہنگائی کی چکی میں پیسا، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں تباہی مچا کر گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی مچائی تباہی ٹھیک کرنے میں مسلم لیگ (ن) اور شہباز شریف ج±تے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتری آئے گی، توشہ خان نے معیشت ڈبوئی، غریب کو مہنگائی کی چکی میں پیسا۔ ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں تباہی مچاکر گیا ہے، توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں