دنیا نے ابھی تک کرونا کا بدترین مرحلہ نہیں دیکھا، بل گیٹس
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا سے خبردار کردیا ہے۔بل گیٹس کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وباءپر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی بچانے کےلئے پر عزم دنیا کو متاثر کرنے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جسے طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔بل گیٹس کی یہ نئی کتاب عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا اور اس سے بچاﺅ سے متعلق لکھی گئی ہے۔اس سے قبل بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے، دنیا نے ابھی تک اس وباءکا بدترین مرحلہ نہیں دیکھا ہے، کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل زیادہ خطرناک اور 5فیصد زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔
Load/Hide Comments


