ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ پاس ورڈ فری سائن ان سروس کےلئے متحد
واشنگٹن :پاس ورڈ کے بغیر مختلف سروسز میں سائن ان ہونا کسی حد تک ممکن ہے مگر اکثر ایسا بہت مشکل ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 3بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس مشکل کو حل کرنے کےلئے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ فیڈو الائنس اور ورلڈ وائیڈ ویب کنسورشیم کو پاس ورڈ فری سائن ان کےلئے معاونت فراہم کرنے کےلئے متحد ہورہے ہیں۔تینوں کمپنیوں کے تعاون سے فیڈو آتھنتیکیشن کو فون یا ٹیبلیٹ پر استعمال کرکے کسی ایپ یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کےلئے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس اتحاد کا مقصد ایپس اور ویب سائٹس میں ‘اینڈ ٹو اینڈ’ پاس ورڈ فری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کےلئے صارف کو سائن ان ہونے کے لیے بائیو میٹرک سکین یا ایک پن ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔ کمپنیوں کو توقع ہے کہ اس طرح ہیکرز کے حملوں سے صارفین کو بچانے میں مدد مل سکے گی۔ ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے آنے والے برسوں میں اپنے پلیٹ فارمز میں پاس ورڈ فری فیچرز کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔


