قلعہ سیف اللہ،انتظامیہ کی کاروائی، 1.382 ٹن منشیات برآمد

کوئٹہ:اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف بلوچستان کی قلعہ سیف اللہ میں مشترکہ کاروائی، 1.382 ٹن منشیات برآمدکر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف بلوچستان نے قلعہ سیف اللہ کی تحصیل بادینی کے علاقے کلی لوئی بند کے مقام پرکا روائی کر تے ہوئے 867 کلو گرام مارفین، 260 کلوگرام ہیروئن اور 255 کلو گرام بر آمد کر لی، ترجمان کے مطابق انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں