ملک میں اتفاقی حادثے نہیں قتل ہورہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک میں اتفاقی حادثے نہیں قتل ہورہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، لوگوں کو اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ اس ملک میں میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسے ڈاکٹررضوان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے جیسا کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو، یہ اتفاقی حادثہ نہیں، ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں