نوکنڈی، عید گزرتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو، اشیاءکی قیمتیں دوگنی ہوگئیں
نوکنڈی (انتخاب نیوز) عید گزرتے ہی نوکنڈی شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا بکری کاگوشت 1200سے 1300 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے جبکہ غریب کے گوشت کھانے کا واحد ذریعہ مرغی کا گوشت ہے۔ نوکنڈی کے تاجربرادری نے لالچ میں آکر مرغی کے گوشت کا ریٹ بھی بڑھا دیا، جو اب فی کلو 700 روپے فروخت ہورہا ہے، اسی طرح سبزی فروشوں نے بھی سبزیاں اورفروٹ کی قیمتیں بھی دوگنی کردیں جبکہ انتظامیہ غائب کوئی پرائس کنٹرول کمیٹی نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں دکانداروں کی من مانیاں عروج پر انتظامیہ اہلکار بلدیاتی انتخابات میں سیاسی لیڈر ان کے گرد گھوم رہے ہیں، عام لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں، ماہ رمضان میں انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے کچھ اشیا سبزی فروٹ کے ریٹ بنائے گئے مگر کسی بھی دکاندار نے ان پر عمل نہیں کیا اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے مگر عید گزرنے کے بعد روز بروز ہر چیز خصوصاً گوشت سبزی اور فروٹ کے نرخ دکانداروں نے اپنی اپنی مرضی سے طے کرکے لوگوں کی چیخیں نکال دیں مگر کوئی سننے والا نہیں اور نہ کوئی پوچھنے والا آج بھی بکری کا گوشت 1200 سے 1300 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں جبکہ مرغی کے گوشت 700 فی کلو فروخت کی جارہی ہے اور دیگر سبزی فروٹ کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی انعام الحق سے اپیل کی کہ تحصیل نوکنڈی تفتان اور ضلع چاغی کے عوام کو ریلیف فراہم کریں تاکہ شہری ساکھ کا سانس لیے سکیں۔


