ہانگ کانگ میں کتا کورونا وائرس کا شکار

ہانگ کانگ میں کتے کے طبی ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کتے کوجانوروں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کتے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ بیماری انسان سے کسی جانور میں منتقل ہوجائے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ کتے کی 60 سالہ مالکن بھی کورونا وائرس کی متاثرہ مریضہ ہیں۔
ہانگ کانگ حکام نے کتے کے متعدد طبی ٹیسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ کتے میں ‘کورونا وائرس نسبتاً کمزور’ ہے۔تاہم حکام نے متاثرہ کتے کو جانوروں کے سینٹر میں قرنطینہ کردیا۔
علاوہ ازیں ہانگ کانگ حکام نے بتایا کہ وائرس سے کتے کی موت کا خطرہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں