بی این پی کا سعید بلوچ کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید بلوچ کو گزشتہ شب مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کلی نیک محمد لہڑی زمیندار گلی میں جاری ہے نماز جنازہ میں مرکزی و ضلعی قائدین ، کارکنان ، قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی بیان میں سعید بلوچ کو فائرنگ کر کے شہید کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہی نظر آتی ہے آئے روز راہزنی ، ٹارگٹ کلنگ ، ڈکیتیوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے صرف اور صرف عوام کو تسلیاں ہی دی جاتی رہی ہیں شہید سعید بلوچ جو پارٹی کے متحرک رہنما?ں میں شمار ہوتے ہیں ان کو فائرنگ کر کے شہید کرنے کے بعد ملزمان کا فرار ہونا سوالیہ نشان ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے بیان میں پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ سمیت ان کے خاندان سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ و کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سمیت کارکنان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس مشکل وقت میں لواحقین سے ساتھ کھڑی ہے شہید سعید بلوچ کی خدمات کو کسی صورت فراموش ہونے نہیں دیا جائیگا شہید کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے تک کسی صورت خاموش نہیں رہا جائے پارٹی قائد و دیگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔


