بلوچستان کے متعدد اضلاع میں 5سے 10گھنٹے بجلی کی فراہمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں صرف 5سے 10گھنٹے بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے بلوچستان میں بجلی کا بحران شدید صورت اختیار کر گیا، صوبے کے اکثر اضلاع میں صرف 5سے 10گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال برقرار ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو بجلی کے تقسیم کار ادارے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کا کہنا ہے کہ صوبے میں بجلی کی طلب 22سو میگا واٹ ہے۔کیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت صرف 600میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے اور بجلی کا شارٹ فال 16سو میگا واٹ ہے۔شارٹ فال کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کوئٹہ میں 11سے 13گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔بلوچستان کے اکثر اضلاع میں صرف 5سے 10گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


