اوستہ محمد, سندھ بلوچستان پولیس کو مطلوب ڈاکو ساتھیوں سمیت گرفتار
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) گوٹھ بشکل عرف بخشو جکھرانی پر پولیس کی بڑی کاروائی ڈاکورحیم بخش عرف ڈگو جکھرانی چار ساتھیوں سمیت گرفتار کلاشن کوف۔شارٹ گن و دیگر اسلحہ برآمد ہونے کی اطلاع پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ڈگو جکھرانی سندھ۔بلوچستان پولیس کو مطلوب تھا۔ڈگو اپنے گھر میں عورت کے کپڑے پہن کر بچنے کی کوشش کی کہ پولیس نے دھر لیا ذرائع تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ کو متعد کیسوں میں مطلوب معبینہ ڈاکو رحیم بخش عرف ڈگو جکھرانی کی اطلاع ملی کہ وہ اپنے گوٹھ نزد ڈم شاخ سندھ بلو چستان کی باڈرھ بلوچستان میں گوٹھ بخشل عرف بخشو جکھرانی میں موجود ہے جس پی ڈی آئی جی (ر)کیپٹن پرویز احمد چانڈیو ایس ایس پی جعفرآبادمحمد جواد طارق کی ہدیات پر اے ایس پی (ر)کیپٹن حسینین اقبال۔ایس ایچ او غلام سرور مینگل دیگر پولیس پارٹی کے بھاری پولیس کے ہمراہ بکتر بند گاڑی۔اے ٹی ایف فورس۔سی آئی اے پولیس کے گوٹھ پر ریٹ کیا بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا جب گھر میں گھسے تو ڈگو جکھرانی عورتوں کے کپڑے پہن کو خواتین کا روپ دھار لیا اور نقاب لگایا لیکن پولیس کو شک ہوگیا یہ مرد ہے جب نقاب اتروایا تو وہ رحیم بخش عرف ڈگو تھا اور اس کے ساتھ مزید تین مجرموں کو دھر لیا معلومات کے مطابق بھاری اسلحہ جن میں دو عدد کلاشن کوف۔شارٹ گن۔رائیفل اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا جب پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ تین مجرم پکڑے ہیں ان کا نام صیغہ راز میں ہے کیونکہ ان میں ممکن ہے کہ ڈگو جکھرانی بھی ہے لیکن تصدیق کرنے کے بعد میڈیا کو بتائیں گے واضح رہے کہ ڈگو اور ان کے دیگر ساتھیوں پر سٹی تھانہ کیٹل فارم تھانہ۔سمیت۔میراں پور برڑو سندھ۔ دودا پور سندھ۔گڑھی خیرو۔سندھ۔جیکب آباد کے علاوہ دیگر تھانوں کو مطلوب ہے مزید یہ کہ پولیس نے تاحال انہیں شو نہیں کیا اور یہ بھی کہا کہ ان میں ڈگو جکھرانی ہے بھی یا نہ لیکن کامیابی ضرور ہوئی پولیس کے اس کاروائی پر آئی جی بلو چستان محسن بٹ۔ڈی آئی جی پرویز چانڈیو کی جانب سے پولیس کو شاباش اور حسن کارکردگی کے دینے کی بھی امید متوقع ہے۔جبکہ انجمن تاجران اور عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کو خیراج تحسین پیش کیا۔


