او آئی سی کے وفد کا دورہ لائن آف کنٹرول

سیالکوٹ:سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔(آئی ایس پی آر) کے مطابق او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ایل او سی پر چکوٹھی سیکٹر کادورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفدکو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پربریفنگ دی گئی۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ خصوصی اور وفد نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلیبات چیت کی تھی۔ اس موقع پر عمران خان نے او آئی سی وفد کو بھارت میں فاشسٹ ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر مظالم سے آگاہ کیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اوربھارت میں مسلم کشی کے خلاف فوری کردار ادا کرنیکا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں