جعفر آباد کی تحصیل گنداخہ میں بھی پانی کی شدید قلت

جعفر آباد (انتخاب نیوز) جعفر آباد کی تحصیل گنداخہ میں بھی پانی کی قلت شدید صورتحال اختیار کرنے لگی۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ۔ مقامی آبادی قلت کے باعث پانی کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کررہی ہے۔ شدید گرمی کے باعث پانی کی قلت اور آلودہ پانی کے استعمال سے ہیضہ کی وباءپھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ مقامی آبادی نے حکام بالا سے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد پانی کی قلت کا خاتمہ کیا جائے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں