یوکرین کی حکومت نے روسی اثاثے ضبط کرنے کی منظوری دیدی
کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کی حکومت نے یوکرین میں روسی اثاثوں کو ضبط کرنے کی منظوری دے دی ۔ چینی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم ڈینس شمیہال نے کہاکہ وزرا ءکی کابینہ نے ایک دستاویز کی منظوری دی ہے جس کے مطابق یوکرین میں روسی اثاثوں کو ریاست، یا ریاستی ادارے ‘نیشنل انویسٹمنٹ فنڈ’ میں منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روسی اثاثوں کو یوکرین کے قومی سرمایہ کاری فنڈ کے انتظام کے تحت رکھا جائے گا اور یوکرین کی فوج کو مضبوط بنانے، عوام کی حمایت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی حکومت دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر روس کے بیرون ملک اثاثوں کو ضبط کرنے اور فنڈز کو یوکرین کی تنازعات کے بعد کی بحالی کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین نے روس کے اثاثے ضبط کرنے کی کوشش کی تاکہ یوکرین کے تنازعات کے بعد بحالی کے لیے مالی اعانت کی جا سکے۔


