حب ریور روڈ پر فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کا مصالحہ لوٹنے والے 3ڈکیت گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) حب ریور روڈ پر مصالحہ کی فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے 3ملزمان کو نیو کراچی پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، موصولہ اطلاعات کے مطابق نیو کراچی پولیس نے گزشتہ دنوں علاقے سے ملنے والی مسروقہ سوزوکی پک اپ کے ذریعے تکنیکی اور انٹیلی جنس بیسڈ بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شہزاد عرف بابا نائیک، فضل اور یاسر کو گرفتار کرکے دو پستول اور چرس برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر جعلی گیٹ پاس کے ذریعے سندھ اسمال انڈسٹری حب ریور روڈ پر واقع وقار نقی گودام کا دروازہ ذریعے کھلوایا اور سکیورٹی گارڈ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے مصالحہ جات سے لدا ٹرک اور سوزوکی پک اپ ہمراہ لے گئے اور بعدازاں گاڑیاں نیو کراچی میں انلوڈ کیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ مسروقہ مال بیچ کر رقم آپس میں تقسیم کی تھی، پولیس مزید مال کی برآمدگی اور ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔


