راولپنڈی، ایرڈ یونیورسٹی کا طالبعلم فیروز بلوچ لاپتہ کردیا گیا

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگرکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی کا طالبعلم تربت کا رہائشی فیروز بلوچ ولد نور بخش کل 11 مئی 2022ء کو لاپتہ کردیا گیا، فیروز بلوچ ایرڈ یونیورسٹی میں دوسرے سمسٹر کا طالبعلم ہے۔ فیروز بلوچ کے لاپتہ ہونے پر ان کے اہلخانہ نے مقتدر حلقوں سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں