اوتھل،دور رستم کے مقام پر ٹریفک حادثہ 6, افراد جاں بحق, چار زخمی

اوتھل:دور رستم کے مقام پر ٹریفک حادثہ چھ افراد جاں بحق چار زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بیلہ سے تقریباً 50 کلومیٹر دور رستم آباد کے مقام پر 2 ٹرکوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں علی نواز،پسرل،ویسم،بیرو،امام دین سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ شہزاد،جمیل،عاشق، بادل زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، واضح رہے کہ مین آر سی ڈی روڈ کو خونی یا قاتل شاہراہ کہا جاتا ہے سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کامعمول ہیں۔عوامی حلقوں نے لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ شاہراہ کو دو رویہ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں