عمران ویڈیو دیکھائیں، وزیر اعظم سے زیادہ سیکورٹی دینگے ،مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہیکہ عمران خان تمہارا رونا بتارہا ہیکہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبر بلاک کردیا ہے، جس نمبر پر تم فون کرتے ہو وہ نمبر بدل گیا ہے، الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کریگا۔
گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہارے ہاتھ سے گیم ہمیشہ کے لیے نکل گئی، عمران خان تمہارا گیم ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا، جب تم اُس نمبر پر فون کرتے ہو تو آواز آتی ہے آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں، نوازشریف الیکشن سینہیں ڈرتا، الیکشن میں جانیکاشوق تھا توعدم اعتمادکی کامیابی سے پہلے الیکشن میں جانیکا کہتے،عمران خان نے اپنے پاؤں پر خودکلہاڑا چلا لیاہے، اب الیکشن تب ہوں گیجب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کریگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب عمران خان عوام میں جائے گا تو اس کو آواز آئے گی رانگ نمبر، الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کریگا، پہلا آدمی ہے جو کہتا ہے پاکستان پر ایٹم بم پھینک دو، جب تک نواز شریف موجود ہے پاکستان کو آنچ نہیں آئیگی۔
نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ میرابس چلیتو عمران خان کا نام کبھی زبان سینہ لوں، عمران خان جیسے ڈرامیکا نام لینا پڑتا ہیتو دل کو تکلیف ہوتی ہے، اس فتنیکے شر سے اپنی عوام کوبچاؤں گی، عمران خان کارونادھونااور چیخ وپکارسنتی ہوں توبچپن کیدن یاد آجاتیہیں، جس بچینیامتحان کی تیاری نہیں کی ہوتی تھی وہ کہتا تھا امی میر ا پیٹ خراب ہوگیا، امی مجھیبخارہوگیا،ابومجھے زکام ہوگیا، عمران خان بھی اس بچیکی طرح بہانیکر رہاہے، چارسال کھیل کودمیں وقت ضائع کیا، امتحان کاوقت آیاتوکہا جعلی خط آگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی خط کی موت ہوگئی تو بین الاقوامی سازش آگئی، بین الاقوامی سازش پٹ گئی توکہتا ہے میری جان کو خطرہ ہے،کرسی پربیٹھیرہے تو نہ کوئی خط تھا نہ جان کو خطرہ تھا، ویڈیو ہیتو سامنیلائیں، راناثنا اللہ ویڈیو منگوائیں، حادثے کا انتظار نہ کرو،حادثے سے پہلے ویڈیو لائی جاتی ہے، ویڈیولاؤپھر نوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ شہباز شریف سیزیادہ سکیورٹی دیگا،امریکا میں تم کہتے تھینواز شریف کا جیل سے اے سی اترواؤں گا، نواز شریف نے تمہاری گالی بھی سنی، نوازشریف الیکشن مہم روک کر اسپتال میں تمہاری خیریت بھی پوچھنے گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تمہاریکھانے میں کوئی زہر ملائیگا تو وہ تمہاریخاندان والا ہوگا، نواز شریف اپنے گھر کا کھانا نہیں کھاتا تھا، نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، نواز شریف کو عمران خان کی جیل میں موت کی کشمکش میں کس نے پہنچایا۔


