اریڈیونیورسٹی کے طلباء کا لاپتہ فہروز بلوچ کی بازیابی کیلئے کلاسسز کا بائیکاٹ و احتجاجی مظاہرہ

روالپنڈی(انتخاب نیوز)اریڈیونیورسٹی کے طلباء کا لاپتہ فہروز بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ تفصیلا ت کے مطابق اریڈ یونیورسٹی روالپنڈی کے شعبہ ایجوکیشن کے بلوچ طلباء نے لاپتہ فہروز بلوچ کی باحفاظت بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کلاسسز کا بائیکاٹ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کو حراساں کیا جارہا ہے ساتھ ساتھ بلوچ طلباء کو جبری طور پر لاپتہ کیا جارہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اس وقت ملک بھر میں زیر تعلیم بلوچ طلباء اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں ہم اس احتجاج کی توسط سے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ فہروز بلوچ سمیت تمام لاپتہ بلوچ طلباء کی باحفاظت بازیابی کیلئے کردار ادا کریں مظاہرے کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں