سیکیورٹی گارڈ نے سپین کے ہوٹل میں ٹھہرنے والے میاں بیوی کی نازیبا ویڈیو بنالی

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کی ایک لگژری ریزارٹ میں مقیم برطانوی سیاح جوڑے نے ہوٹل کے عملے کے متعلق ایسی شکایت کر دی ہے کہ سن کر لوگ ہوٹلوں میں ٹھہرنے سے ہی خوفزدہ ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 28سالہ ابیجیل ہگسن نامی اس لڑکی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر اسامہ قاضی کے ساتھ خلوت کے لمحات میں تھی جب اس نے دیکھا کہ ہوٹل کا ایک سکیورٹی گارڈ بالکونی سے چھپ کر ان کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

ہگسن نے بتایا کہ ”ہم دونوں برہنہ حالت میں تھی اور کھڑکی سے ہمیں صاف دیکھا جا سکتا تھا۔ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہم اتنے مہنگے ہوٹل میں بھی اس طرح غیرمحفوظ ہو سکتے ہیں۔ اس سکیورٹی گارڈ کو دیکھنے کے بعد 20سیکنڈ کے اندر میں نے کپڑے پہنے اور چلاتی ہوئی اس گارڈ کے پیچھے دوڑ پڑی۔“ رپورٹ کے مطابق جب ہگسن اور اس کے شوہر نے ایچ ایس ایم سینڈالو بیچ ہوٹل کی انتظامیہ سے شکایت کی تو انہوں نے یہ کہہ کر ان کا الزام مسترد کر دیا کہ وہ دونوں شراب کے نشے میں تھے اور انہیں غلط فہمی ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں