ایران سے گاڑیاں تربت اور پنجگور پہنچ رہی ہیں کرونا وائرس پھیلنے کا شدید خطرہ

تربت، کرونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں پائی جانی والی تشویش بڑھ گئی، ایران سرحد پر پابندی کے بعد ایران سے غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں کی آمد اور زیادہ بڑھ گئی اور سرحد کے تمام خفیہ راستوں سے ایران سے گاڑیاں برائے راست تربت اور پنجگور پہنچ رہی ہیں جس کی وجہ سے مکران میں کرونا وائرس کا خطرہ کم نہیں بلکہ بڑھ گیا ہے، تربت جالگی پوائنٹ بند ہونے کے بعد تیل کی چھوٹی گاڑیاں ایران سے خفیہ راستوں سے مکران آرہی ہیں اور انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہوئی ہے، کمشنر مکران اور ڈی سی کیچ اس معاملے پر فوری ایکشن لیں اور مکران میں کرونا وائرس کے خطرات کو کم سے کم کرنے کے لیے ایرانی سرحد پر منسلک تمام غیر قانونی راستوں سے بھی گاڑیوں کی آمد بند کی جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں