چلغوزے کے جنگل میں لگی آگ سے متعلق عدالت میں درخواست دائر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سینئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نئے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کوہ سلیمان میں واقع چلغوزے کے جنگل میں لگی آگ پر قابو نہ پانے سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز آئینی درخواست دائر کی جس میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کوہ سلیمان میں چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ و دیگر سے متعلق متعلقہ حکام کو طلب کرکے احکامات دیں تاکہ قیمتی اثاثے کو بچایا جاسکے ۔ سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شیرانی میں چلغوزے کے جنگلات میں آگ سے اب تک بہت بڑے پیمانے پر درختوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ٹیمیں مذکورہ آگ پر قابو نہیںپاسکی ہےں اس آگ سے نہ صرف جنگل جیسے قیمتی اثاثہ ضائع ہورہا ہے بلکہ اس سے علاقے کے لوگ بھی معاشی طور پر بدحالی کے شکار ہوں گے اس لئے ہم نے مسئلے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں