نوشکی، انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو نوٹس جاری
نوشکی (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیا ان امیدواروں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں پر پوسٹر چسپاں کر دیا ہے ڈسٹرکٹ مانٹرینگ آفیسر نے مذکورہ امیدواروں کو تنبہہ جاری کر دیا ہے کہ 24گھنٹے کے اندر اندر اپنے پوسٹر وغیرہ سرکاری عمارتوں سے فوری طور پر صاف کر دیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی امیدواروں میں شہک مینگل مبارک زہری رمضان زہری علاوالدین بڑیچ حاجی سلطان محمد ماندائی جاوید اقبال اور عبداللہ بادینی شامل ہے۔
Load/Hide Comments


