وزیراعلیٰ کا اورنگی میں تہرے قتل کا نوٹس ، پولیس چیف کو فوری قاتل پکڑنے کا حکم

کراچی (انتخاب نیوز) ضلع غربی کے تھانہ پیر آباد کی حدود اورنگی ٹائون مسلم آباد میں ہدیٰ مسجد کے قریب تہرے قتل کی واردات کا وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لے لیا، سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو جلد قاتلوں کو گرفتار کرنے کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جلد رپورٹ دی جائے کہ مذکورہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یاکوئی اور شاخشانہ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں