افغانستان، جیل پر بم حملہ، 3افراد جاں بحق،4زخمی

کابل:افغانستان میں ایک جیل پر بم حملے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 4زخمی بھی ہوئے ہیں،صوبہ لغمان میں جیل کے دروازے کو موٹر سائیکل پر نصب بم کو دھماک سے اڑایا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایک جیل پر بم حملے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔لگمان دفترِ گورنر کے ترجمان اسداللہ دولت زئے کا کہنا ہے کہ لاگمان کی جیل کے دروازے پر ایک موٹر سائیکل پر نصب بم کو دھماک سے اڑا دیا گیا۔زئے کا کہنا تھا کہ اس حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ جیل کے 4 محافظین زخمی ہو گئے۔حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نیمول نہیں لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں