صدر بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں دادو سے گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) کائونٹر ٹررسٹ ڈیپارٹمنٹ نے صدر بم دھماکے میں ملوث ہلاک دہشت گردوں کے قریبی ساتھی کو دادو سے گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق منظور حسین کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر سبحان کالونی سے عمل میں آئی، ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم ریلوے لائنوں پر دھماکوں میں ملوث ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور حسین گزشتہ دنوں ماڑی پور میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں نواب اور اللہ ڈنو کا قریبی ساتھی ہے، جس نے رواں سا ل یوم پاکستان کے موقع پر دھماکے کی کوشش کی تھی تاہم سخت سیکورٹی کے باعث ناکام رہا تھا۔
Load/Hide Comments


