نورجہان کی بازیابی پر ہوشاب میں ہڑتال اور احتجاج عارضی طور پر ختم

تربت (انتخاب نیوز) نور جہان کو فیملی کے سامنے منظر عام پر لانے کے بعد ہوشاب میں جاری ہڑتال اور احتجاج کو عارضی طور پر ختم کردیا گیا۔ 23 تاریخ کو نور جہان کی پیشی ہے۔ اس حوالے سے ظہور بلیدی اور ہوشاب کے تمام سیاسی و سماجی لوگوں نے ذمہ لیا ہے کہ 23 مئی کو نور جہان کو ہر حال میں انصاف دلائیں گے اور جھوٹے الزامات، ایف آئی آر کو ہمیشہ ختم کیا جائے گا۔ اگر پھر بھی انصاف نہیں ملا تو 24 تاریخ کو پورا ہوشاب تربت سٹی کے لیے نکلے گا، جہاں باراز سمیت سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ ہم اہل ہوشاب تجابان، کرکی، ہیرونک، سامی، شاپک، شہرک، کیساک، بلیدہ، مند، دشت سمیت دیگر علاقوں اور تمام پارٹیوں سے پھرپور اپیل کرتے ہیں کہ وہ تربت میں آکر نور جہان کی رہائی تک ہمارے ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں