وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہونے کے امریکی دعوے کا کوئی ثبوت نہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے امریکی صدر کے ’قیاس آرائی پر مبنی‘ اس دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا کہ وائرس چین کی لیب میں تیار ہوا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی صورتحال مائیکل ریان نے ایک وِرچووَل بریفنگ کے دوران کہا کہ ’وائرس کی ابتدا کے حوالے سے ہمیں امریکا کی جانب سے کوئی ڈیٹا یا مخصوص شواہد موصول نہیں ہوئے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نقطہ نظر کے مطابق یہ قیاس آرائی ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں