لائکس بڑھانے کا جنون، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنیوالا نوجوان حوالات پہنچ گیا

کراچی (انتخاب نیوز) ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے والا گارڈ ن کا نوجوان حوالات پہنچ گیا، گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر نوجوان کی جانب سے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایس ایس پی سٹی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے بعد ازاں پولیس نے نبی بخش تھانہ کی حدود گارڈن کے رہائشی نوجوان عمار شیخ کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ ویڈیو اس نے دو سال قبل بنائی تھی، تاہم چند روز قبل اس نے لائکس بڑھانے کیلئے دوبارہ ویڈیو اپ لوڈ کردی تھی، پولیس ملزم سے اسلحہ کے بارے میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں