برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ڈونیشن باکس بن گیا

دبئی: دبئی کا برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ڈونیشن باکس بن گیا۔دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہو گی۔ 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹوں پر مشتمل دبئی کے برج خلیفہ میں 10 درہم عطیہ کرنے پر ایک ایل ای ڈی بلب روشن کیا جائے گا۔برج خلیفہ میں اب تک ایک لاکھ 80 ہزار لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔ حکام نے لوگوں سے اس مہم میں ایک وقت کے کھانے کے لیے 10 درہم عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ایک عطیے پر برج الخلیفہ پر ایک لائٹ روشن کر دی جاتی ہے اور اسی طرح پوری عمارت روشن کی جائے گی۔ رقم سے متحدہ عرب امارات میں عالمی وبا کی وجہ سے کھانے سے محروم لوگوں کو خوراک فراہم کی جائے گی۔کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار422 جبکہ اس وائرس سے 36 لاکھ 46 ہزار8 سو71 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں