اسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی نقصانات

کینبرا:تفصیلات کے مطابق اسڑیلیا بھر میں لگائی گئی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر ہفتے 2.5ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ جس سے ملک کی معیشت زبوں حالی کی جانب گامزن ہے۔ اس کے علاوہ اسڑیلیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد اپنی نوکرکیاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس وہاں کے عوام میں افراتفری کا ماحول بن چکا ہے۔ اسڑیلیا میں 29 نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے ساتھ اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے 15078افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ اسڑیلیا بھر میں عالمی وبا سے 606افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اب تک کورونا وائرس سے 13ہزار افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ف

اپنا تبصرہ بھیجیں