25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شارٹ بلکہ کوئیک مارچ ہوگا، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے عمران خان کی جانب سے 25مئی کو لانگ مارچ کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شارٹ مارچ بلکہ کوئیک مارچ ہوگا جہاد مارچ کے نام پر فساد مارچ کرنے والے فسادی ٹولہ قوم کو ورغلانا چارہی ہے، لانگ مارچ آزاد پاکستان کیلئے نہیں بلکہ کرسی دلاو اور گوگی بچاؤ مارچ ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کل تک نیوٹرل کوجانورکہنے والے آج نیوٹرل کونیوٹرل رہنے کا بھاشن دے رہے ہیں، عمران نیازی نیایک بار پھریوٹرن لے لیا یوٹرن جھوٹ کادوسرا نام ہے، عمران نیازی کاویژن تباہی بربادی اورخطرناک سونامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کامستقبل تباہی اور بربادی کے حوالے کسی صورت نہیں کریں گے، عمران نیازی نے چارسالہ دورحکومت میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا اب ملک میں انتشار اورخانہ جنگی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں اتحادی حکومت کریگی الیکشن کمیشن حکومت عدالت اور ریاست عمران نیازی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے۔ مولانا حافظ حمداللہ نے عمران خان کی جانب سے 25مئی کو لانگ مارچ کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ بلکہ کوئیک مارچ ہوگا جہاد مارچ کے نام پر فساد مارچ کرنے والے فسادی ٹولہ قوم کو ورغلانا چارہی ہے، لانگ مارچ آزاد پاکستان کیلئے نہیں بلکہ کرسی دلاو اور گوگی بچاؤ مارچ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں