بی جے پی حکومت ہٹلر اور موسولینی سے بھی بدتر ہے، ممتا بینرجی

دہلی:بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی سرکار کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ہٹلر، جوزف سٹالن یا موسولینی سے بھی بدتر ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کلکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتا بینر جی نے کہا کہ حکومت ریاستی معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو روند رہی ہے۔

ممتا بینر جی نے مرکز کی مداخلت کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے تحت حالات اس ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی جیسے آمروں کے دور سے زیادہ بدتر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہییں۔

وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے نام لیے بغیر مودی اور امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسیاں کام نہیں کر سکتیں کیونکہ کوئی خود مختاری نہیں ہے۔ خود مختاری دو افراد اور بی جے پی کے ہاتھ میں ہے۔ اس طرح کی سیاسی کسی آمر کے زمانے میں نہیں تھی۔بنگال کی وزیر اعلیٰ طویل عرصے سے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی مرکزی ایجنسیوں کو مخالفین بشمول ان کی پارٹی کے لوگوں کو “ہراساں” کرنے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں اصرار کیا کہ میں چاہتی ہوں کہ مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کو خود مختاری دی جائے تاکہ وہ غیر جانبداری سے کام کر سکیں۔ کوئی سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت ایجنسی کے ملازمین کو تنخواہ فراہم کرے اور کچھ نہیں۔ میں پہلی ہوں جس نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ اگر ہم ہندوستان میں جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں تو یہ کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں