امریکہ میں ہلاکتیں ایک روز میں تین ہزار تک پہنچ سکتی ہیں

امریکہ :ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اندرونی رپورٹ، جسے نیویارک ٹائمز نے حاصل کیا ہے، کہ مطابق جون تک امریکہ میں یومیہ اموات کی تعداد تین ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔یہ موجودہ تعداد، جو کہ 1750 ہے، میں 70 فیصد اضافہ ہے۔رپورٹ کے اعدادوشمار میں اس ماہ کے آخر تک یومیہ تقریبا دو لاکھ نئے کیس سامنے آنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جو ابھی تقریبا 25 ہزار ہیں۔امریکہ میں کئی ریاستیں لاک ڈاؤن کے اقدامات میں نرمی کر رہی ہیں۔ فلوریڈا سے سامنے آنے والی درجنوں تصاویر میں لوگوں کو ساحل سمندر پر دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ ریاست میں کچھ کاروبار دوبارہ کھل چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک کورونا سے 68920 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1180332 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں