ایران کی جانب سے فراہم کردہ ایئر فائر فائٹر طیارے سے آگ پر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ بلوچستان کے ضلع 90 فیصد شیرانی کے جنگلات میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ایرانی فاہر ایئرکرافٹ آج آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل ہو چکا ہے۔ایرانین ایئرکرافٹ سے مزید آگ نہ بھڑکنے میں مدد ملے گی سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے ریاستی اداروں پر بے بنیادالزام تراشی قابل مذمت ہے پاکستان کی سلامتی اور استحکام افواج پاکستان کی مرہون منت ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ذاتی مفادات کے لئے قومی اداروں پرتنقیدکرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ فرح عظیم شاہ نے کہاکہ بلوچستان کے ضلع 90 فیصد شیرانی کے جنگلات میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ایرانی فاہر ایئرکرافٹ آج آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل ہو چکا ہے۔ایرانین ایئرکرافٹ سے مزید آگ نہ بھڑکنے میں مدد ملے گی ایرانین ایئرکرافٹ نے اپنا فرسٹ ایریل اسپرے کر دیا ہے۔ فرح عظیم شاہ نے کہاکہ ایرانیان ایئر کرافٹ دوسرے اسپریکی تیاریاں کر رہا ہے۔صوبائی حکومت کے اداروں کی کاوشوں سے سے اگ پر قابو پانے میں بہت مدد ملی ہیں ایرانی فائر ایئرکرافٹ 40میٹرک ٹن پانی ایک دفعہ میں برسا سکتا ہے جو کہ 14 ہیلی کاپٹرز کے برابر ہے۔ فرح عظیم شاہ نے کہاکہ سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے ریاستی اداروں پر بے بنیادالزام تراشی قابل مذمت ہے پاکستان کی سلامتی اور استحکام افواج پاکستان کی مرہون منت ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ذاتی مفادات کے لئے قومی اداروں پرتنقید کرے دشمن یہی چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری کی کیفیت پیدا ہواور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکے ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لئے سیاسی بصیرت کا عملی مظاہرہ وقت کی اولین ضرورت ہے، فرح عظیم شاہ نے کہاکہ دشمن کا بیانیہ پھیلانے والے ہرگز پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے، عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے دشمن کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں