وزیر اعظم سے بی این پی کے رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ، وزیر مملکت توانائی محمد ہاشم نوتزئی، سینیٹر محمد قاسم رانجو اور بی این پی کے سیکرٹری جنرل جہانزیب حسین شامل تھے۔ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بی این پی وفد کی طرف سے حکومتی پالیسیوں کی مکمل تائید کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کے حکومت تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں