کوئٹہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر دھرنا جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر کوئٹہ میں کارکنوں اور صوبائی قائدین نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزی زار میں پنڈال سجا لیا پی ٹی آئی کارکناں نا صرف کوئٹہ بلکہ دیگر شہروں سے بھی کارکنان پہنچے کوئٹہ دھرنے کی قیادت سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کررہے ہیں سید ظہور آغانے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کرنے کی بجائے کوئٹہ میں دھرنا دینے کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کی ہے عمران نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے کارکنان موجودہ حکومت کیخلاف کوئٹہ میں ہی دھرنا دیں جب تک موجودہ حکومت الیکشن کا اعلان اور اسمبلیوں کو تحلیل نہیں کرینگے کوئٹہ میں دھرنا جاری رہے گا اگر چیئرمین عمران خان نے ہدایت کی تو کوئٹہ دھرنا بھی اسلام آباد مارچ کی صورت میں پہنچے گئے۔
Load/Hide Comments


