خضدار،ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق
خضدار (بیورورپورٹ) خضدار میں دو کار گاڑیوں کے درمیان تصادم ۔ تین افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو خضدار کے قریب قومی شاہراہ پر اچر بدن کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو کارگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں ۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر اور ایک ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔ واقعہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جنہیں خضدار ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جاں بحق افراد کے نام و سکونت حافظ محمد باقر ولد محمد جان ساکن خاران امجد خان ولد نادر خان ساکن پشین اور عبدالقادر ولد عبدالرحمان ساکن وڈھ خضدار سے شناخت ہوئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی فوری طور ہسپتال ایمرجنسی وارڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ضروری انتظامات کے بعد جاں بحق افراد کے لیئے فوری طور پر ایمبولینس کا بندو بست کرکے انہیں ان کے علاقوں کی جانب روانہ کردیا ۔جب کہ حافظ حمیداللہ مینگل مینگل نے ہسپتال میں تجہیز و تکفین کے انتظام کرائے ۔ ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر شاہجہاں اور پیرامیڈیکس ورکرز موجود تھے


