عمران خان 20 لاکھ چھوڑ 6لاکھ لوگ بھی اسلام آباد لے آئیں تو الیکشن کی تاریخ دیدیں گے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان 6 لاکھ لوگ بھی اسلام آباد لے آئیں توالیکشن تاریخ دے دیں گے، عمران خان 30 لاکھ تو کیا 6 لاکھ افراد بھی نہیں لاسکتے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پھریہ طے ہوجائے گا جو 6 لاکھ افراد اسلام آباد لے آئے، اسے الیکشن کی تاریخ دے دیں، عمران خان 6 دن میں تیاری کریں اور 6 لاکھ لوگ لیکرآئیں، عمران خان یقین دہانی کر ائیں کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کے سہارا لیے بغیر لوگ لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کی عدالت، حکومت اور ہر فیصلہ کرانا چاہتے ہیں، عمران خان ہمیں بلیک کررہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈ لائن اور دھمکی دیتے ہیں، مظاہرین کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں