اختلاف و احتجاج بنیادی حق ہے ، لاٹھی چارج آمریت ہو سکتی ہے جمہوریت نہیں، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملکی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاکہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔‘
سابق کپتان نے کہا کہ ’اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔‘خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں