پی ڈی ایم نے اقتدار ملتے ہی خاموشی کا روزہ رکھ لیا، مولانا لونی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی نے کہا کہ طاقت اور تشدد ملک کو مزید بحرانوں کی دلدل میں دھکیل رہا ہے پرتشدد کارروائیاں ہمیشہ ملکی سا لمیت کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں موجودہ حکومت اس سے قبل تین سال دھرنے اور احتجاج کررہے تھے تو آج دھرنے اور مارچ نے کیوں جواز کھو چکی کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک سیاسی بحران کے ساتھ معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے بحران دربحران اور مہنگائی کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم اقتدار ملتے ہی اب مہنگائی پر خاموشی کا روزہ رکھا ہے کیونکہ ان کا مقصد صرف حصول اقتدار تھا عوام کا درد وفکر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سیلاب نے عوام کو غرق کردیا حکومت کی استحصالی اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں نے غریب عوام کی خون کو نچوڑا. اب تو موجودہ حکومت تو سبسڈی پر سابقہ حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہوچکی قوت خرید ختم ہوچکی موجودہ حکومت کو ہر محاذ پر ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنی ناکامی کا الزام سابقہ حکومت پر لگا دیا کہ وہ آخری دن ریٹ بڑھا کر گء ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری، مافیاز اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف میدان میں نکلنے کا وقت آچکا ہے مافیاز کی تجوریاں بھرنے کے لیے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ملک کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں پی ڈی ایم کو ہر محاذ پر ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔.ایک ارب ڈالر قسط منظوری دینے پر توانائی کے محصولات میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات اور توانائی پر سبسڈی ختم کرنے، مختلف ٹیکسز میں اضافے، اداروں کی نجکاری شرائط قبول کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک مزید بحرانوں کے متحمل نہیں فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں