ایران سے مزید 14زائرین تفتان پہنچ گئے

چاغی:ایران سے مزید 14 زائرین تفتان بارڈر پہنچ گئے لیویز ذرائع کے مطابق ایران سے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز مزید 14 زائرین تفتان بارڈر پہنچ گئے پاکستانیوں کو پاسپورٹ گیٹ پر اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا محکمہ صحت کے مطابق ایران سے مسلسل پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے کرونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان کے تمام لوگوں کو 14 دن کورنٹائن کرنے کے ساتھ ساتھ انکا ٹیسٹ بھی تفتان بارڈر پر کیا جارہا ہے اور بروز بدھ مختلف صوبوں کے زائرین کو انکے صوبے روانہ کردیا جائے گا دیگر صوبوں کیزائرین کو اسکریننگ ودیگر طبی چیک اپ کے بعد براراست انکے صوبوں کے قرنطینہ سینٹر روانہ کردیا جاتاہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ہم روزانہ ایران سے آنے والے زائرین کا سیمپل لیکر انکا کرونا ٹیسٹ کیئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں