شیرانی کے جنگلات میں آگ بجھانے کیلئے ایران کے فائر فائٹر طیارہ کاحصہ لینا دونوں ممالک کی اعلیٰ تعلقات کا مظہر ہے،ڈپٹی قونصل جنرل ایران

کوئٹہ: اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان محبت اخوت بھائی چارے کے رشتوں میں ہمیشہ جڑے ہوئے ہیں۔اور دونوں ہمسایہ ممالک سخت اورچیلینجگ حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آرہے ہیں۔ اور حالیہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے ایران کے فائر فائٹر طیارہ کے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لینا دونوں ممالک کی اعلیٰ تعلقات کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران محسنی فرد نے ایک انٹرویو میں کیا۔ڈپٹی قونصل جنرل ایران نے کہا دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے اعلی حکام ہمیشہ خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ پاکستان کی درخواست پر ایران کی جانب سے حالیہ فائر فائٹر جہاز کی فراہمی بھی اسی برادری کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ایک عمدہ مثال ہے۔ جس پر پاکستان کے اعلی حکام،سیاسی جماعتوں اور عوام نے تہہ دل سے ایران کا شکریہ ادا کیا۔ جسکی ہم قدر کرتے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام خاص سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای بھی اپنے برادر اسلامی جموریہ پاکستان کے ساتھ دلی لگاو رکھتے ہیں۔ شکر کا مقام ہے کہ ہمارے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم حکومت ایران اور ایرانی عوام کی طرف سے پاکستان کے اعلی حکام، سیاسی جماعتوں اور عوام کے بہت سارے پرخلوص محبتوں بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں